بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

او آئی سی وفد کا کنٹرول لائن پر چری کوٹ کا دورہ

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے ارکان نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد کو سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ او آئی سی ارکان نے سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ او آئی سی ارکان ولیج ڈیفنس کمیٹیوں اور سول انتظامیہ کے ارکان سے بھی ملے۔

وفد نے زمینی حقائق جاننے اور صورتِ حال کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.