بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ، بچوں میں خطرناک جلدی بیماری پھیلنے لگی

کوئٹہ کے ضلع کچھی کےعلاقےجمباڑی اور بارڈی کے بچوں میں جلدی بیماری پھیلنے لگی۔

ڈی ایچ او کچھی کا کہنا ہے کہ جمباڑی میں 5 اور بارڈی میں 15بچے بیماری سےمتاثر ہوئے، محکمہ صحت کی ٹیم نےعلاقےمیں متاثرہ بچوں کا طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹر لیاقت رند کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہرے اورجسم پر سرخ دانے ہیں، جلد کی بیماری میں مبتلا بچوں کی عمریں 1 تا 5 سال کےدرمیان ہیں، گرمی،صفائی نہ رکھنےاور آلودہ پانی پینے سے بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد دی ہے، مرض کی مزید تشخیص کی جارہی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کچھی کےان متاثرہ علاقوں میں بنیادی مراکز صحت نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.