بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قمر منصور، عامر خان، فاروق ستار کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قمر منصور، عامر خان، فاروق ستار کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے کے 2 مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میڈیا ہاؤسز پر حملے، جلاؤ، گھیراؤ سے متعلق 2 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے اراکینِ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور و دیگر ملزمان کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عامر خان اور فاروق ستار پیش نہیں ہو سکے۔

فاضل جج کی رخصت کے باعث عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سماعت ہوئی۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی، تمام ملزمان کے خلاف سول لائن تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.