بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مصطفیٰ کمال اگرسڑک پر آنا چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر آئیں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کے 10 محرم کے بعد سڑکوں پر نکلنے کے اعلان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اگرسڑک پر آنا چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر آئیں۔

انہوں نے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ موجودہ حالات میں ہمیں ایک ہونا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سندھ میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر برس پڑے، دس محرم کے بعد پیپلزپارٹی کی زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کل آیا ہوں مجھ سے پچھلے 40 سالوں کا پوچھا جارہا ہے، وزیر صحت سندھ کراچی میں موجود ہیں، میڈیا کے سامنے آنا وزیر صحت نہیں وزارت اطلاعات کا کام ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔

 انہوں نے کہا کہ جب ہم نے موبائل سم بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگانے آئے،  لوگوں کو اپنی جان سے زیادہ موبائل فون بند ہونے کا ڈر ہے، کراچی میں ویکسین لگانے کے سلسلے میں بہت زیادہ تیزی آئی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ ویکسین لگانے کے لئے سنجیدہ ہیں، کل سے شہر کے تمام اضلاع میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں…

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سندھ میں کورونا کیسز کا تناسب رک گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کسی شہر میں اتنی ویکسینیشن نہیں ہوئی جتنی کراچی میں ہوئی ہے، ورونا میں کمی کی جانب جائیں تو تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.