بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: اسٹرازینیکا ویکسین نایاب ہو گئی

کراچی شہر کے متعدد کورونا وائرس کے ویکسی نیشن سینٹرز پر کورونا کی اسٹرازینیکا ویکسین نایاب ہو گئی۔

چین سے کورونا وائرس کی ویکسین سائینو فام کی نئی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایکسپو میگا ویکسی نیشن سینٹر، خالق دینا ہال، اوجھا کیمپس اور دیگر سینٹرز پر کورونا وائرس کی اسٹرازینیکا ویکسین موجود نہیں ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ سے تحفظ کے لیے امریکیوں کو بوسٹر شاٹ یا اضافی ویکسین ڈوز لگانے کی منظوری ملنے کا جلد امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹرازینیکا ویکسین لگانے کے لیے آنے والوں کو ان سینٹرز سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی۔

واضح رہے کہ اسٹرازینیکاویکسین لگوانے والوں کو مختلف ممالک میں سفرکی اجازت ہے، جس کی وجہ سے بیرونِ ملک سفر کے متمنی افراد کورونا وائرس کی اسٹرازینیکا ویکسین کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.