بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ، 50 ہزار پودے لگانےکا عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاریاں شروع

گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تیاریوں سے متعلق جی ٹی روڈ پر دوسری ریہرسل کی گئی،  ریہرسل میں 2 ہزار طلباء اور طالبات شریک ہوئے۔

دوران ریہرسل ہر طالبعلم نے1منٹ میں4 پودے لگائے۔

گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے…

تیاریوں کی حتمی رپورٹ آج وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھجوائی جائیگی، رپورٹ کے بعد وزیراعظم، وزیراعلیٰ شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گیارہ اگست کو پودے لگانے کا اعلان کرکھا ہے، گیارہ اگست کو ہونے والے تاریخی ایونٹ کے لیے وزیراعظم کو بھی گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.