بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: این سی او سی کا کورونا ویکسی نیشن سے متعلق اہم اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے انسداد کورونا ویکسی نیشن سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں این سی او سی نے کہا ہے کہ اس وقت ویکسین کے اہل 18 سال یا زائد عمر کے افراد ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 16سے 18سال والے ایسےطلبہ کو استثنیٰ ہے، جو بیرون ممالک تعلیم کے لیےجارہے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ایسے طلبہ کے لیے استثنیٰ ہے جن کی بیرون ممالک کی یونیورسٹی میں ویکسین نیشن لازمی ہے۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ممالک جانے والےطلبہ کو بھی تمام ثبوت کے بعد ویکسین لگائی جائے گی۔

بیان کے مطابق 18 سال سےزائد عمر کے سب افراد کے لیے ویکسین جاری ہے جبکہ بیرون ممالک جانے والے طالب علموں کو موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.