بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالتی حکم نے 15 ہزار لٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل غائب کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل پکڑکر اس کی مقدار کاغذات میں 57 ہزار 700 لیٹرز بتائی، جب کہ یہ مقدار 72 ہزار لٹر تھی۔ نیلامی کی کوشش عدالت نے ناکام بنادی۔

عدالتی حکم نے 15 ہزار لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل غائب کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ ڈیزل پکڑا، مقدار کم دکھائی، عدالتی حکم نے کسٹمز انٹیلی جنس اہل کاروں کی مبینہ پھرتیاں ناکام بنادیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ایک کارروائی میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل پکڑا، پکڑے گئے ڈیزل کی مقدار کاغذات میں 57 ہزار 700 لٹرز بتائی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ڈیزل کی مقدار کو مبینہ طور پر جان بوجھ کر چیک نہیں کروایا گیا، کسٹمز کورٹ کی اجازت کے بغیر ہی اسے نیلام کرنے کی کوشش کی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جب معاملہ ہائی کورٹ پہنچا تو نیلامی روک کر اس کی مقدار جانچنے کا حکم دیا گیا، مقدار جانچی گئی تو اصل میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مقدار 72 ہزار لیٹر نکلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.