بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

100 انڈیکس 150 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 489 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 321 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 431 رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

شیئر بازار میں آج 39 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 13 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 23 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 340 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.