بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف آپ کو دکھانے کیلئے 2 کافی پیئیں گے: عطاء تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ یہ کوئی دلیل نہیں کہ نواز شریف کافی کیوں پیتے ہیں، نواز شریف آپ کو دکھانے کیلئے 2 کافی پیئیں گے۔

لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے عظمیٰ بخاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے شب و روز میاں نواز شریف کا نام الاپتے ہوئے گزرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب اسپتال میں داخل تھے تو ان کے ذاتی معالج کو ملنے نہیں دیا جاتا تھا، ہم نے عدالتی حکم کے ذریعے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دلوائی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کرپشن کا کوئی الزام نہیں، قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا پہلا بلڈ ٹیسٹ بھی نیب ہی نے کروایا، ڈی جی نیب اور دوسرے اہلکار سیل میں جا کر میاں نواز شریف صاحب سے ملے۔

ان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف سے کہا گیا کہ آپ کے پلیٹ لیٹس کم ہیں، میاں صاحب کو جب اسپتال شفٹ کیا گیا تو وہ نیب کی تحویل میں تھے۔

رہنما نون لیگ نے یہ بھی کہا کہ نیب اور حکومت نے کی مشترکہ تحویل میں میاں صاحب کی حالت مزید بگڑی، پنجاب حکومت روز کہتی تھی کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہو رہے ہیں۔

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“میں…

مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کا علاج مکمل کرائیں گے، سلیکٹڈ ٹولے کا بھی علاج مکمل کرائیں گے۔

عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں اپنی فکر کرنی چاہیئے، ڈاکٹر جب بھی میاں صاحب کو صحت مند قرار دیں گے وہ ان شاء اللّٰہ واپس آ جائیں گے۔

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لوگوں کی زندگی پر سیاست کرنا آج کوئی نیا نہیں ہو رہا، عمران خان نے والدہ کے کینسر کو بیچا۔

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کی صحت پر سیاست کرتا بھی ہے اور کراتا بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.