بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سول اسپتال کراچی کے MLO ڈاکٹر نثار علی شاہ کا کورونا سے انتقال

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کی کورونا وائرس نے جان لے لی۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 59 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے مطابق سول اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ گزشتہ 1 ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 9 فی صد سے زائد ہو گئی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

پی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر نثار علی شاہ کے انتقال کے بعد سندھ بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.