بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

80 فیصد لوگوں کو ویکسین لگنے تک بوسٹر ڈوز نہیں لگے گی: ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگنے تک بوسٹر ڈوز لگوانے کی ضرورت نہیں۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 59 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بات امریکی ماہرین کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید ایک ویکسین کی خوراک یا بوسٹر ڈوز دینے کی تجویز کے حوالے سے کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کی ویکسین کی ضرورت ان لوگوں کو ہے جنہیں ابھی تک ایک یا دونوں ڈوزز نہیں لگی ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کی کورونا وائرس نے جان لے لی، سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر ناصر علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ اس وقت کیا جاسکتا ہے جب زیادہ تر آبادی کو ویکسین لگ چکی ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.