بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظل سبحانی اب پاکستان کی ٹکٹ کٹوائیں جہاں جیل انکی منتظر ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویزے کی درخواست مسترد ہونے پر کہنا ہے کہ ظلِ سبحانی اب پاکستان کی ٹکٹ کٹوائیں جہاں جیل ان کی منتظر ہے جس کے لیے کسی ویزہ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان  علاج کی غرض سے لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کو ظل سبحانی کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

لندن(مرتضیٰ علی شاہ، ٹی وی رپورٹ) نواز شریف کے لندن…

فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ برطانیہ نے ظل سبحانی کے ویزے میں توسیع نہ کر کے ایک اور جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا ہے، ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا، پاکستان کی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے، ملک اور قوم کے ساتھ دغا کرنے والوں کا حشر نشر ایسا ہی ہوتا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویزے سے متعلق کہنا ہے کہ برطانیہ میں نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی، ویزا میں توسیع کی درخواست معمول کی کارروائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظل سبحانی نے اپنی دھرتی چھوڑ کر جس ملک میں اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں، اس ملک نے ان کا کرپٹ بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و…

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے ظل سبحانی قوم سے لوٹی دولت واپس کردیں اور قوم سے معافی مانگیں تاکہ مزید رسوائی سے بچ سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.