بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معذور شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

امریکا میں معذور شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست نیویارک میں وہیل چیئر پر بیٹھا معذور شخص ریلوے ٹریک پر گر گیا جسے ٹرین کی آمد سے قبل ایک نوجوان نے بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معذور شخص پٹریوں پر گرا ہوا ہے، ایسے میں ایک شخص نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پٹریوں پر چھلانگ لگا کر اسے بچالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.