بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل

کشمیر پریمیئر لیگ  (کے پی ایل) کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں کشمیری ثقافت کے رنگ نمایاں کیے جائیں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد پر ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لے آئے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب جیو سپر پر 6بجے براہ راست دکھائی جائے گی۔

 کشمیر پریمیئر لیگ کی پروڈکشن پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کی جائےگی، پاکستان میں پہلی بار کرکٹ اسٹیڈیم میں 2500 ایل ای ڈی فلکس لگائی جائے گی، ایل ای ڈی فلکس ٹیکنالوجی صرف انگلینڈ میں کرکٹ میچوں کیلئےاستعمال ہوئی ہے۔

پاکستان میں پہلی بار کرکٹ اسٹیڈیم میں 2500 ایل ای ڈی فلکس لگائی جائےگی، ایل ای ڈی فلکس ٹیکنالوجی صرف انگلینڈمیں کرکٹ میچوں کیلئےاستعمال ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے لیے5 پچوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، پروڈکشن میں 22 ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ مظفرآباد میں ایونٹ کا آغاز آج سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.