بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی آئرلینڈ کا انتہائی مہنگا بھیڑ 44 ہزار یورو میں فروخت

یورپ میں واقع شمالی آئرلینڈ کا ایک  انتہائی مہنگا سات ماہ کا نر بھیڑ بالآخر نیلام میں 44 ہزار یورو (ساڑھے 37 ہزار پاؤنڈ) میں بِک گیا۔ 

یہ بھیڑ کافی صحت مند اور مضبو قد کاٹھ کا حامل ہے اور اسے شمالی آئرلینڈ کی ایک مقامی کائونٹی کے ڈونگیل بریڈر رچرڈ تھامسن نے کسانوں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے فروخت کیا۔ 

اس بھیڑ کی فروخت نے اس سے قبل فروخت ہونے والے بھیڑ کی فروخت کے حوالے سے قیمت کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل جانور 38 ہزار یورو میں فروخت ہوا تھا۔

رچرڈ تھامسن کا کہنا تھا کہ جو قیمت ملی ہے اس نے ہمارے خواب کو سچ ثابت کردیا۔ میں اچھی قیمت کی توقع کررہا تھا لیکن اتنی بھاری قیمت کی امید نہیں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.