بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف آئی اے نے شاہزوار بگٹی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شاہزوار بگٹی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شاہزوار بگٹی کے خلاف ان کی اہلیہ ویشا بگٹی نے مقدمہ درج کروارکھا ہے، ویشا کا کہنا ہے کہ شاہزوار نے ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کریم ونگ نے شاہزوار بگٹی کا نام ای سی ایل میں شامل کروانے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

ویشا نے سائبر کرائم ونگ میں بیان ریکارڈ کروایا اورشاہزوار کے خلاف ایف آئی اے کو مز ید شواہد فراہم کیے۔

سائبر کرائم ونگ نے ویشا کو یقین دلایا ہے کہ ملزم قانون سے نہیں بچ سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.