بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر ریلی: ملک بھر میں 1 منٹ کیلئے ٹریفک رُک گیا

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

یوم استحصال پر پیغام میں عارف علوی نے کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریلی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئے گا جب کشمیری اپنا حق حاصل کر لیں گے۔

حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں 5 سے 15 اگست تک عشرہ مزاحمت منانے کا اعلان کیا ہے

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کیا جا رہا ہے، 5 اگست 2019ء کے اقدامات کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کا اقدام سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے برعکس تھا، دنیا بھر میں مقیم کشمیری مودی حکومت کا اقدام مسترد کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.