بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھکر: پسند کی شادی، فائرنگ سے خاتون جاں بحق

پنجاب کے ضلع بھکر کے چک 34 میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہو گئی۔

ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا ۔

بھکر پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے شوہر زخمی ہوا ہے، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص اور خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال میں زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

بھکر پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں، بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.