یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46 روپے فی لیٹر تک مہنگے کردیئے گئے جبکہ گھی کی قیمت میں بھی 34 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب حکومتی دعوؤں کے برعکس چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہے اور اسلام آباد کے شہری 115 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.