بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ویکسی نیشن سینٹرز پر لوگوں کا رش

کراچی میں مختلف ویکسی نیشن سینٹرز پر لوگوں کا رش اب بھی برقرار ہے۔

خالق دینا ہال ویکسی نیشن سینٹر میں فائزر کے علاوہ تمام ویکسین موجود ہیں جبکہ ایکسپو سینٹر میں سائنو ویک ویکسین ختم ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد واپس لوٹ رہی ہے۔

دوسری جانب سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی پولیس بھی بہت تیزی کے ساتھ ویکسی نیشن کرا رہی ہے اور اب تک پولیس کے 98 فیصد اہلکاروں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.