asian matrimonial sites uk online dating yahoo vnam north vancouver woman dating site ei-eng militarycupid con newcastle upon tyne tyne and wear united kingdom country boy funny

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہرادیا

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی، اور پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری بھی حاصل کرلی۔ 

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں بھی آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور کینگروز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ 

ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ 

اس میچ میں بھی گزشتہ میچ کی طرح مچل مارش نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز بنائے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں موئسس ہینریکس 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے 3 اور شرف الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ 

ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں ہوم ٹیم کی بیٹنگ بھی اچھی نہ رہی، ابتدا میں ہی دونوں اوپنرز مجموع طور پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

شکیب الحسن اور مہدی حسن نے ٹیم کو سہارا دیا، تاہم پہلے ان دونوں اور پھر کپتان محمود اللہ کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی۔

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 132 رنز کے ہدف کا آسانی کے ساتھ دفاع کرلیا۔

ایسے میں عفیف حسین نے 37 اور نور الحسن نے 22 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ 

خیال رہے کہ یہ بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کے خلاف نہ صرف سیریز میں بلکہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں بھی دوسری کامیابی ہے۔ 

اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کیخلاف 23 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.