thai escort thailand i hope you had a great day taiwan friend finder cebuana singles flirting app for married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہید پولیس اہلکار ہمارے ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرائض کی انجام دہی کے دوران 2355 شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ہیرو ہیں اور ان شہدا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں سندھ پولیس پر فخر ہے۔ 2355 پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر صوبے خصوصاً کراچی شہر میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے یوم شہداءکے…

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں شہداء کی جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہماری پولیس دہشتگری کے خاتمے، جرائم اور قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پولیس کے جوانوں نے اہم مقامات پر فرائض انجام دیئے اور 38 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران کورونا کی وبا کا شکار ہوکر شہید ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یومِ شہدائے پولیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کی بہترین خدمات اور لگن کو مدنظر رکھتے ہوئے اور صوبے کے عوام کے ساتھ ان کی وابستگی کے باعث ہم نے پولیس کے محکمہ کو بہترین تنخواہ پیکجز اور دیگر فوائد سے مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت، شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرتی رہے گی جس کے لیے ایک مناسب طریقہ کار تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.