best dating websites for 20 year olds live local date review almaty photos where to find prostitutes in thailand mett life filipino cupid chat room

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور کی لاپتہ 4 بچیوں کو کس نے اغواء کیا؟

ساہیوال سے ملنےوالی لاہور کی لاپتہ 4 بچیوں آج صبح پاکپتن چوک کے قریب واقع گھر سے بازیاب کرایا گیا۔

ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور قاسم نے بچیوں کو لاہور سے اغواء کیا اور ساہیوال لے آیا، رکشہ ڈرائیور ساہیوال جھال روڈ کا رہائشی ہے۔

لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتہ ہونے والی چاروں بچیاں ساہیوال سے بازیاب ہو گئیں، چاروں بچیاں 30 جولائی کو لاپتہ ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم رکشہ قاسم ڈرائیور لاہور میں کام کرتا ہے، اس کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات سامنے آئے ہیں۔

ڈی پی او ساہیوال کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان بچیوں کو بیچنا چاہتے تھے یا نہیں، اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے، بچیوں سے کسی غیر اخلاقی حرکت یا ان پر تشدد کے شواہد نہیں ملے۔

لاہور کے علاقے ہنجر وال سے 4 بچیوں کے لاپتہ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق چاروں بچیاں سہانے مستقبل کے لیے گھر چھوڑ کر گئی تھیں۔

ڈی پی او کاشف اسلم نے یہ بھی بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش لاہور پولیس کرے گی، گرفتار ملزمان میں رکشہ ڈرائیور قاسم، شہزاد، نعیم، آصف، شوکت علی، شازیہ اور زینت شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.