بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالا باغ: باپ کا کان کاٹنے والا نشئی بیٹا گرفتار

پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں نشئی اور نالائق بیٹے کے ہاتھوں باپ کا کان کاٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں متاثرہ شخص کے کان کی سرجری کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کالا باغ کے علاقے میں بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنے باپ کا کان کاٹ دیا تھا۔

زخمی منظوراحمد نے پولیس کو بیان کے دوران بتایا کہ 5 افراد نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزموں نے چاقو سے منظور کےکان کاٹے ، ملزموں کوشبہ تھا کہ میں نے ان کی پولیس کو مخبری کی ہے

میانوالی پولیس کے مطابق باپ کے کان کو کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.