بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی کے پی ایل میں ایکشن دکھانے کیلئے پُرجوش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق  مایہ ناز آل راؤنڈر کشمیر پریمیئر لیگ میں ایکشن دکھانے کیلئے پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مظفرآباد کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ایک تصویر اور ساتھ ہی ایک دلکش نظاروں کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’خوبصورت مظفرآباد، کے پی ایل کھیلنے کیلئے یہاں آنا ایک بہترین احساس ہے۔‘

سابق کپتان نے لکھا کہ ’کشمیر کے نوجوانوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ایک بڑے مرحلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔‘

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد پر ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لے آئے۔

واضح رہے کہ مظفرآباد میں ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.