but only love can say assian women neyo ethnicity thailand female cebuana singles

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کا سینٹرل پولیس آفس میں داخلہ بند

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے کراچی کے سینٹرل پولیس آفس میں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 7 فی صد سے زائد ہو گئی، جبکہ گزشتہ روز کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ 36 اموات ہوئیں۔

آئی جی سندھ کے جاری کیئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ناصرف مہمانوں پر بلکہ پولیس ملازمین پر بھی ہو گا۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمۂ داخلہ کی ہدایت پر عمل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 96 لاکھ 14 ہزار 894 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 49 ہزار 394 ہو گئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں حاضری 50 فیصد تک رکھی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.