بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ…

شوگر ملز مالکان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کوچیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزاران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نئی قیمت پر چینی کو فروخت کرناممکن نہیں ہے۔

پنجاب کی شوگر ملز نے کسانوں کو 1 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کی رقم اب تک ادا نہیں کی ہے۔

درخواست گزار ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کی نئی قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کی ہے، اس قیمت پر چینی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔

درخواست گزاران کی جانب سے عدالتِ عالیہ استدعا کی گئی ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.