prince and princess school pasig skype add friends girls with long blonde hair almaty photos super handsome boy vnam north vancouver asian teen meat com chicago asian dating sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب سے 28 قیدی پاکستان پہنچ گئے

سعودی عرب میں معمولی جرائم کے مرتکب 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔

وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رہا کیے گئے 85 افراد میں سے 62 افراد کی وطن واپسی ہوگئی ہے، 23 رہا ہونے والے قیدیوں کی واپسی کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔

رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے قیدیوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 62 اور آج 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں، اس کے لیے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سعودی عرب سے قیدیوں کی پاکستانی منتقلی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت گلف میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.