but only love can say simple humble asain women baby lips philippines i am an outgoing person hot asia girls www.yahoo philippines.com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی 38 میں مریم نواز کو نہ بلوانے کا کہا گیا تھا، عثمان ڈار کا دعویٰ

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں لیگی رہنما نے مریم نواز کو نہ بلوانے کا کہا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں عثمان ڈار نے کہا کہ میں سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں وہاں موجود تھا اور پوری الیکشن مہم چلائی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ سے کہا کہ اس دوران سیالکوٹ سے ن لیگ کے ایک ایم این اے نے لیگی امیدوار کو مشورہ دیا کہ انتخابی مہم کے لیے مریم نواز کو مت بلانا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر شہباز شریف کی بات کی تردید کردی ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی ایم این اے نے امیدوار سے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کو بلایا تو آپ کا الیکشن خراب ہوجائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی پورے خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

عثمان ڈار نے اس دوران مریم نواز کو اسٹرائیکر قرار دیا جو ہر بار پی ٹی آئی کے بجائے گیند ن لیگ کے گول پوسٹ میں ڈال دیتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.