پہلی انڈر۔17 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کل پنجاب کے احسن رمضان اور حمزہ الیاس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس بی کے نیشنل کوچنگ سینٹر لاہور میں جاری ایونٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔
پیر کو کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے احسن رمضان نے پنجاب ہی کے زبیر طاہر کو چار۔دو سے شکست دی۔
دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے حمزہ الیاس نے مزمل شیخ کو 4-0 سے مات دی۔
اس سے قبل کھیلے جانے والے کوارٹر فائنلز میں احسن رمضان نے جہانزیب جہانگیر، زبیر طاہر نے محمد حسین اختر، مزمل شیخ نے مزمل ملک کو ہرایا جبکہ ہارون سلیم نے حمزہ الیاس کو واک اوور دے دیا۔
Comments are closed.