بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب کی آغا سراج درانی کے بیٹے کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے آغا سراج درانی کے بیٹے شہباز درانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کے بیٹے شہباز درانی کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا۔

 نیب نے شہباز درانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آغا شہباز درانی بینفشری اور بے نامی دار ہیں اور کرپشن ریفرنس کا سامنا کررہے ہیں، آغا شہباز درانی کے نام پر پلاٹ،مہنگی گاڑیاں اور بینک اکاوئنٹس ہیں، ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کی اتنی آمدنی نہیں کہ تمام چیزیں خریدیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد…

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ شہباز درانی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی تھی نہ ہی ریکارڈ پیش کیا، ملزم کو کئی نوٹس جاری کئے گئے کہ اپنا بیان رکارڈ کرائیں، ملزم مزید تحقیقات میں شامل ہونے میں ناکام رہا ہے، شہباز درانی امریکہ کی دہری شہریت رکھتے ہیں اور فرار ہوسکتے ہیں۔

شہباز درانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو واپس نہیں آئیں گے ملزم کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست مسترد کی جائے اور ملزم کو انویسٹی گیشن جوائن کرنے کی ہدایت کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.