چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت نہیں چلنے دیں گے۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی، زیادہ پیسے والا آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنے گا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرکے آزاد کشمیر میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بدترین الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، نومنتخب ممبرز کو مبارک باد دیتا ہوں، دھاندلی کے باوجود آپ لوگ جیتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہم کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے، ان کے مسائل اسمبلی میں اجاگر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اتنی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، جعلی حکومت پیسوں کی بنیاد پر بننے جارہی ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کا وزیر پیسے بانٹتے ہوئے پکڑا گیا، پیپلز پارٹی جعلی حکومت کو اوپن پلیئنگ فیلڈ نہیں دے گی، دھاندلی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بےنقاب کریں گے۔
Comments are closed.