بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد بارش، راول ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوگئی جس پر راول ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش انتہائی کم ہے، پانی کی سطح مزید بلند ہونے پر اسپل ویز اوپن کردیے جائیں گے۔

بچے اور ماں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 11 ٹو میں پیش آیا۔

ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم میں پانی جمع کرنے کی گنجائش 1ہزار 752 فٹ ہے، راول ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1ہزار 749 فٹ ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 1ہزار 750 فٹ تک پانی پہنچنے پر راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ دو انچ بلند ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.