بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ای سی سی کی 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ختم ہوا جس میں یہ منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نےگندم کی امدادی قیمت میں اضافے، بجلی ٹیرف اور بجلی کمپنیوں کو ادائیگی سمیت ملکی معیشت سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی درآمد کرنے کا فیصلہ اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کے لیے کیا گیا۔

ای سی سی نے 5 سال کی اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی سمری اگلے ہفتے تک مؤخر کر دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور چینی کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ای سی سی نے کورونا فنڈز کے باقی ماندہ فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دےدی۔

یہ فنڈز مالی سال 22-2021ء میں بطور سپلیمنٹری گرانٹ استعمال کیئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.