پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
عرب ریاست میں پب جی گیم کھیلنے کا جنون رکھنے والی خاتون نے گیم کھیلنے سے روکنے پر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
خاتون کے گھر مہمان آئے تو اس کے شوہر نے خاتون کو مہمانوں کے لیے کافی بنانے کا کہا تاہم خاتون پب جی کھیلنے میں اتنا مصروف تھی کہ کافی بنانا بھول گئی۔
شوہر نے مہمانوں کو کافی پیش نہ کرنے اور پب جی گیم کھیلنے میں مصروف رہنے پر خاتون کی پٹائی لگا دی لیکن اب وہ خود مشکل میں پھنس گیا۔
متاثرہ خاتون نے تشدد کرنے پر اپنے شوہر کے تھانے میں درخواست جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ تشدد کی وجہ سے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔
Comments are closed.