بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر انتخابات: تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ایک ایک نشست پر کامیاب

مظفرآباد:آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے ایل اے 43سے امیدوار جاوید بٹ782ووٹ لے کر جیت گئے اور ایل اے 40سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفار 2ہزار ایک سو 65ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سردار عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ مجموعی طور پر الیکشن میں امن وامان کی صورتحال بہتر رہی،آزاد کشمیر میں انتخابات پُرامن ماحول میں ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پولنگ بلا تعطل جاری رہی، پہلی بار پولنگ اسٹیشنوں میں فوج تعینات نہیں کی تھی،صرف احساس ترین اسٹیشنوں پر ہی اہلکار تعینات تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صرف ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کاواقعہ پیش آیا،مشکلات پیدا کرنے والوں سے موقع پر ہی نمٹا گیا۔

You might also like

Comments are closed.