بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز آپ کہاں سے کشمیری ہو؟ شیخ رشید کا سوال

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مریم نواز کے کشمیری ہونے پر سوال اٹھادیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز ولد محمد نوازشریف، آپ کہاں سے کشمیری ہو؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز آپ کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ آپ تو جاتی امرا کی رہائشی ہو۔

وفاقی وزیر نےمزید کہاکہ فیصل آباد کا ایک چمگادڑ میرے خلاف گندی زبان استعمال کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آزاد کشمیر میں ایک رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، جاوید بٹ نے مخالفین کو شکست دے دی۔

شیخ رشید نے کہا کہ جاوید بٹ کی کامیابی میں راشد شفیق نے بہت کردار ادا کیا، ان شاء اللّٰہ کشمیر میں عمران خان جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر کی روایت ہے ہم الیکشن میں ایک دوسرے سے نہیں لڑتے، ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں، ہم نے راولپنڈی کی تاریخ کو زندہ رکھا ہے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ عوام نے بتادیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، سندھ میں بھی تیاری رکھیں، وہاں بھی کپتان حکومت بنائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.