بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان سفیر کو اچانک واپس بلانے پر تشویش ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کو اچانک بلانے پر تشویش ہوئی ہے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔

اپنے بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

افغان میڈیا نے پاکستان سے افغانستان کے سفیر کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا بھارت فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک طرف ہم پر الزام اور دوسری طرف تعاون مانگ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.