بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: جوہر میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے 2 مبینہ مقابلوں کے بعد زخمی ڈاکو سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر کےبلاک 4 میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی، پولیس مقابلے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

ملزم شاہد اور نجیب اللّٰہ کے قبضے سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

گلستانِ جوہر میں ہی واقع پہلوان گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے شہری نصیر کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ڈاکو ارباب کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

ادھر نارتھ ناظم آباد کے بلاک یو میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.