بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی وزیر شفقت محمود کی پروگرام کیپیٹل ٹاک میں نیب پر تنقید

وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود نے قومی احتساب بیورو (نیب)  کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی وجہ سے دنوں میں ہونے والے کام مہینوں میں ہورہے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تواتر کے ساتھ نیب کے خلاف پروپیگنڈہ کیاجا رہا ہے مقصد نیب پر الزام تراشی اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرنا مقصود ہے۔

 پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم حکومت کا اختیار ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ نیب کی پریس ریلیز پر حکومت کو اس کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروانی چاہیے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.