بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک وزیر کشمیر میں آکر پیسے تقسیم کرتا ہے، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایک وزیر کشمیر میں آکر پیسے تقسیم کرتا ہے، اس وزیر کو گلے سے پکڑ کر کشمیر سے باہر نکال دینا چاہیےتھا۔

 آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ  نالائقوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ کشمیر کا سودا کس نےکیا؟ مودی کی جیت کو کشمیر کاحل کس نے قرار دیا، ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے قائد عوام کےخلاف بیان سے حقاق کو نہیں چھپایا جاسکتا۔

سعید غنی نے کہا کہ آپ کا ووٹ کشمیر کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کشمیر پر غلطی سوتے ہوئے بھی نہیں کرسکتا، تم کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر رکھ کر سمجھے کشمیر کا قرض اتار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.