بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 38 پیسے کم ہوئی ہے، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 12 پیسے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 43 روپے اضافے سے 93 ہزار 364 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1817 ڈالر فی اونس ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.