بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گنڈا پور نے بھٹو کو غدار کہنے کی ہمت کیسے کی؟ شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا علی امین گنڈا پور کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے بھٹو کو غدار کہنے کی ہمت کیسے کی؟

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے اپوزیشن لیڈر پر کتابیں پھینکیں، حملہ کیا اور گالیاں دیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ زبان درازی کی حد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں غداری کے سرٹیفیکٹ دینے والے، ذوالفقار علی بھٹو آپ کے فوجیوں کو واپس لے کر آئے اس لیے غدار ہیں؟

آزاد کشمیر میں تقریر کے دوران ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دے دیا۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نوے ہزار فوجی واپس لائے، وہ ایٹمی پروگرام بھی لائے، آپ انہیں غدار کہہ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.