بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں 16 جولائی تک وقفے وقفے مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 12 سے 16 جولائی تک مون سون کے پہلے اسپیل کے تحت بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

اس سے قبل بھی 12 جولائی کو کراچی میں تیز بارش ریکارڈ  کی گئی تھی جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.