بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان نے افغان حکومت بنائی تو ان کیساتھ کام کرینگے: برطانوی وزیرِ دفاع

برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کرنے کے لیے طالبان نے حملہ کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے  کہا کہ عالمی اصولوں پر عمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کے ساتھ کام کریں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان سے 95 فیصد انخلاء مکمل کر لیا ہے۔

برطانوی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظرِ ثانی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ کے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازع ہو گا۔

افغان صدر اشرف غنی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی، زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گے۔

برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس نے زور دیا کہ طالبان اور افغان صدر اشرف غنی افغانستان کے استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.