بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحیم یار خان میں آوارہ کتوں نے 3 بچوں کو کاٹ لیا

رحیم یار خان میں آوارہ کتوں نے 3 کمسن بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا ، بچوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل صادق آباد کے علاقے بستی سینسراں والی میں کھیلتے ہوئے بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس سے تین بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمی بچوں کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنا کا مطالبہ کیا ہے ۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور آوارہ کتوں کو مارنے کی ہدایت پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.