بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی امیر شہر ہے پر یہاں غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے آس پاس سیاسی تبدیلی نظر آرہی ہے۔ کراچی پاکستان کا امیر شہر ہے، لیکن یہاں غریبوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول نے مزید کہا کہ کراچی کے ساتھ 11 سال جو ہوا یہ پاکستان کی بقا کے خلاف سازش ہے۔ نکاسی آب کا ٹیکس وزیر اعلیٰ لے رہے ہیں اور ہم مانگ وزیر اعظم سے رہے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری کوئی سمت نہیں ہے

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ندیم نصرت پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ندیم نصرت پر حملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی بارشوں کے بعد ہوگی تاکہ اس پر الزام نہ آئے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے اپیل ہے ہمارے حقوق کی انکروچمنٹ پر بھی فیصلہ دیں، کراچی والوں کو دیوار سے ہی نہیں لگایا، چن دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز والی خبر اس سال کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ ایم کیو ایم کی شکل میں کراچی اور ملک کے وارث موجود ہیں۔ شہر کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کونسلرز کے اختیارات وزیراعلیٰ اور وزراء نے لے لیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.