بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئرلینڈ پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میں کامیاب

آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 43 رنز سے شکست دے دی۔ یہ آئرلینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں پہلی جیت ہے۔ 

ڈبلن کے میلاہائیڈے میں کھیلے گئے اس میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 290 رنز بنائے۔

ایجنسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے اپنا معیار دکھاتے ہوئے 139 گیندوں پر 158 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

کپتان اینڈی بلبیرنی نے شانداری سنچری بناتے ہوئے 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیری ٹیکٹر 79 اور جارج ڈاک ریل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینڈی فیلوکوائیو 2 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ گگیسو رباڈا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 247 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

جنوبی افریقہ کی جانب سے یانیمن ملان نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ روسی ویندر ڈوسن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یونیورس باس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہیں کرسکا۔ 

آئرلینڈ کی جانب سے مارک اڈائیر، جوش لٹل، اینڈی میک برائن کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں جبکہ کریگ ینگ، جارج ڈاک ریل اور اینڈی میک برائن ایک ایک وکٹ لے سکے۔

آئرلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ سیریز کا ایک میچ باقی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.