بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے برقرار ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر چودہ پیسے بڑھ کر 159 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 93 ہزار 321 روپے برقرار ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر میں 7 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 808 ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.